مظفر گڑھ،بجلی کا کرنٹ لگنی سے بکری ہلاک ہو گئی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2020ء) خان گڑھ کی بستی پیر مہدی شاہ کے ایک غریب رہائشی ظفر حسین صابری کی بکری بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئی۔جبکہ غریب آدمی کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام اس کانقصان پورا کریں کیونکہ وہ نہایت ہی غریب آدمی ہے اور اس کا کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ واپڈا حکام کی مجرمانہ غفلت سے اس کا نقصان ہوا۔ اہالیان علاقہ نے میپکو حکام سے التماس کی ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔