مظفرگڑ ھ پولیس نے یوم شہادت حضرت علی کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان جاری کردیا

مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اپریل2022ء) مظفرگڑ ھ پولیس نے یوم شہادت حضرت علی کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں کل 11 جلوس نکالے جائیں گے جس میں اے کیٹیگری کے 3 اور بی کیٹیگری کے 8 جلوس نکالے جائیں جائیں گے پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں کل 39 مجالس منعقد کی جائیں گی. جس میں اے کیٹیگری کی 10،بی 15 اور سی کیٹیگری کی 14 مجالس منعقد کی جائیں گی ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق 600 سے زیادہ پولیس اہل کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔۔\378