مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مارچ2023ء) مظفرگڑ ھ کے علی پور روڈ پر بستی جلال آباد میں گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ریسکیو 1122۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑہ نے فوری طور پر قریبی پوائنٹ خانگڑہ سے ایمبولینس روانہ کر کے پولیس کنٹرول کو اطلاع دی ۔
ریسکیو سٹاف نے آن لوکیشن ہوکر بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق شوہر نے بیوی سے جھگڑے کی وجہ سے خود کو گولی مارلی جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔لواحقین نے قانونی کارروائی کرنے اور ہسپتال شفٹ ہونے سے انکار کر دیا۔ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد عباس ولد اسلم عمر 22 سال سے ہوئی جو کہ بستی جلال آباد کا رہائشی تھا۔