مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ عام آدمی کو صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہر او رمضافات کے علاقوں کے مکینوں کو سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے جس کو مرحلہ وار درست کیا جارہا ہے، بند نالے اور پائپ لائن کو کھولا جارہا ہے اور صفائی کی جارہی ہے جس کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ دن رات کوشاں ہے یہ بات انہوں نے ٹبی چوک تا کچی بستی رٹیاں ہاشمی والا اور شادمان کالونی میں سیوریج کی بحالی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ اور مضافات کے علاقوں میں عدم توجہ اور صفائی نہ ہونے کے باعث سیوریج نالے اور سیوریج پائپ لائن بند ہوگئے ہیں ان کی صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جلد ہی شہر کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بتدریج سیوریج کے نظام کو مکمل بحال کردیا جائے گا، تاہم یہ علاقہ مکینوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ بالخصوص شاپر بیگ اور ایسی اشیائ جو بندش کے سبب بنتی ہے نالوں اور سیوریج لائن میں نہ پھنکیں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج لائن کی صفائی کرنے والے سٹاف کو بروقت کام کرنے پرشاباش بھی دی، ڈپٹی کمشنر کی سیوریج نظام کو بحال کرنے کی کاوش کو عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔