جمشید دستی ریمانڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش، عدالت نے 3 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو پولیس نے ریمانڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا عدالت نے 3 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاجمشید دستی کو 4 دن کا ریمانڈ ختم ھونے پر مزید ریمانڈ لینے کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔جمشید دستی کو پولیس نے تاخیر سے دن 12 بجے عدالت میں پیش کیا،عدالت کے باہر پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہوئے تھے۔ عوامی راج پارٹی کے کارکنوں اور جمشید دستی کے سینکڑوں حامی عدالت کے باھر جمع تھے ۔کارکنوں اور حامیوں نے جمشید دستی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔