مظفرگڑھ ۔کینسر کے عالمی دن کے موقع پر مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2020ء) کینسر کے عالمی دن کے موقع پر مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، ملازمین کی کثیر تعداد نے خون عطیہ کیا،تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں کینسر کے عالمی دن کے موقع پر خون عطیہ کرنے کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ایس پی ای نوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان نے شرکت کی، پولیس لائنز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت جہاں ملازمین کی مکمل سکریننگ کی گئی اور سکریننگ کے بعد پولیس ملازمین نے خون عطیہ کیا، پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی خون عطیہ کیا، پولیس لائنز میں پولیس افسران و ملازمین ، 1122 ملازمین اور سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ درجہ چہارم کے ملازمین نے بھی خون کا عطیہ دے کر مثال قائم کی، بلڈ ڈونیشن کیمپ میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس شعیب دستگیر کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا جہاں تمام حاضرین نے اس پیغام کو سماعت کیا، کینسر کے عالمی دن کے موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے اپنا خون عطیہ دیکر بلڈ ڈونیشن کا آغاز کیا اور ان کے خون عطیہ کرنے کی ویڈیو بھی نشر کی گئی، مظفرگڑھ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ملازمین کا جذبہ دیدنی تھا،اس موقع پر ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اور ہم بحیثیت مسلمان انسانوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام تر قربانیاں دیتے رہینگے اور آج انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے خود اپنا خون عطیہ دیکر تمام ملازمین کیلئے خود ایک مثال بن گئے اور صوبہ بھر کے ملازمین نے خون عطیہ کیا۔