مظفرگڑھ، پل شوکت آباد نہر بنگلہ نزد نور ہسپتال خان گڑھ میں ریسکیو 1122 کا دفتر قائم

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2020ء) خان گڑھ کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرشید شیخ کی کاوش سے اہلیان خان گڑھ کی سہولت کے لئے پل شوکت آباد نہر بنگلہ نزد نور ہسپتال خان گڑھ ریسکیو 1122 کا دفتر قائم کر دیا گیا جس پر شہریوں, تاجروں اور عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ,ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر ارشادالحق اور ڈاکٹر رشید شیخ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس دفتر کے مستقل قیام سے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔