مظفرگڑھ ۔دین اسلام کی سربلندی کیلئے سیدنا امام علی مرتضیٰ کی تعلیمات اور ہدایات پرعمل کرناہوگا، پیرمخدوم اویس علی چشتی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مئی2019ء) دین اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ انسانی اقرار کے تحفظ کیلئے ملت اسلامیہ کو پیکر جرآت و شجاعت،حیدر کرار، مولائے کائنات سیدنا امام علی مرتضیٰ کی تعلیمات اور ہدایات پرعمل کرناہوگا۔دنیابھر میں دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمہ اور بھائی چارے امن و امان کی بحالی کیلئے مولائے کائنات سیدنا امام علی مرتضیٰ کی سیرت اور زندگی کی پیروی بانجات ہے۔ان خیالات کااظہار انجمن دربار عالیہ حضرت سید غوث حمزہ،حضرت سیدامیرحمزہ کے زیر اہتمام یوم شہادت مولائے کائنات حیدر کرار کی تقریب سے پیرمخدوم اویس علی چشتی سجادہ نشین پیر جہانیاں۔سید اظہر حیدر بخاری ایڈووکیٹ،سید غلام علی بخاری،ملک سعید ظفر کھچی سابق مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام پاکستان،آغا سید محمد علی رضوی،قاری ظفرکوثر چشی،غوث بخش فریدی،ملک عبدالرمدنی،مولانا عبدالحفیظ باروی۔غلام اصغر غازی نے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں سلامتی وبقاء و پاکستان اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔