مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں پر حملہ کردیا چولستان سے ہجرت کر کے آنیوالے ٹڈی دل نے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں کپاس کی تیار فصلوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ھے محکمہ زراعت کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل سے بچاؤ کے پیش نظر اعلان کرائے ہیں کہ ٹڈی دل کو ڈھول بجا کر اپنی فصلوں پر ہر گز نہ بیٹھنے دیں اور شور کے ذریعے ٹڈی دل کو بھگائیں محکمہ زراعت کے عملہ کا یہ بھی کہنا ھے کہ ٹڈی دل بہاولپور چولستان سے بہت بڑی تعداد میں لشکر کی صورت میں ہجرت کرکے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے مختلف علاقوں شہر سلطان،کلر والی ،کوٹلہ گاموں،میر ہزار کے علاقوں میں پہنچ چکی ھے اس کا اگلہ پڑاؤ ڈیرہ غازی خان ہے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو اپناتے ھوئے اعلانات کریں اور ڈرم پیٹ کر ٹڈی دل کو بھگائیں ورنہ اسکے حملہ سے کپاس کے علاوہ مختلف اقسام کے درختوں کو اور آموں کے باغات کو بھی نقصان کاسامنا ہوسکتا ہے کیونکہ ٹڈی دل پتے کھا جاتا ہے اور پیچھے صرف لکڑیاں رہ جاتی ہیں۔