مظفرگڑھ کے قصبہ خان پوربگا شیر میں فضل فارم پرایک شخص تالاب میں ڈوب کرجاں بحق

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مارچ2023ء) مظفرگڑھ کے قصبہ خان پور بگا شیر میں فضل فارم پر ایک شخص تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر نزدیکی پوائنٹ خان پور بگا شیر سے ایک ایمبولینس اور مظفرگڑھ اسٹیشن سے ریسکیو وہیکل روانہ کروا دی،پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا ، ریسکیو ٹیم آن لوکیشن ہوئی تو موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ ایک شخص جو کہ فضل فارمز میں ملازمت کرتا تھا ،ریسکیو سٹاف آپریشن مکمل ہونے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بعدواپس اسٹیشن روانہ ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عتیق الرحمن عمر 28 سال سے ہوئی جو کہ خانپور بگا شیر کا رہائشی تھا۔