مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 ستمبر2022ء) مظفرگڑ ھ کے علاقے خانگڑہ میں نہر سے لاوارث لاش بر آمد ۔ریسکیو 1122 نےاطلاع ملتے ہی فوری طور پر نزدیکی پوائنٹ خان گڑ ھ سے ایمبولینس اور مظفرگڑھ اسٹیشن سے واٹر ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کے لئے روانہ کی،۔
پولیس کنٹرول کو اطلاع کی گئی ۔ ریسکیو 1122سٹاف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر لاوارث لاش کو نہر سے باہر نکالا اور ڈیڈ باڈی کو شیٹ سے کور کر کےپولیس کے حوالے کر دی ۔ تھانہ پولیس خانگڑ ھ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔