مظفرگڑھ کھیت سے خاتون کی لاش برآمد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔27 مارچ۔2016ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے کھیتوں سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق جتوئی کے علاقے بیٹ میرہزار میں کھیتوں سے شادی شدہ خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی خاتون شہناز مائی کو ایک ہفتہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے لاش کوتحصیل ہسپتال جتوئی منتقل کردیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ اوراس کے شوہرکے درمیان جھگڑارہتاتھا شوہر کے خاتون کے کردار پر بھی شک تھا۔