سانحہ لاہور،جاں بحق ہونیوالے یوسف کے رشتہ دار رہا ، گھر سے سیکیورٹی ہٹادی گئی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔30 مارچ۔2016ء ) سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں جاں بحق ہونے والے مظفرگڑھ کے رہائشی محمد یوسف کے گھر سے سیکیورٹی ہٹادی گئی ۔گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دھماکے میں مبینہ خودکش حملہ آور ہونے کے شبے میں مظفرگڑھ کے نواحی علاقے فتح سرانی کے رہائشی محمد یوسف کے گھر پر لگائی گئی سیکیورٹی لگا کر اس کے چار رشتہ داروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔ تفتیش کے بعد محمد یوسف کے گرفتار کے گئے رشتہ داروں کو بھی رہا کردیا گیا ہے اور اس کے گھر سے سیکیورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے۔ دوسری جانب محمد یوسف کے اہلخانہ لاش وصول کرنے کے لئے لاہور روانہ ہوگئے ۔