مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جولائی2022ء) مظفرگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں1.05کلو گرام چرس،205لٹر شراب اور50 لٹرلہن،2عدد پسٹل برآمد کرکےمقدمات درج کرلیے، مزید3عدالتی مفرور، اشتہاریوں کو فرار کروانے والے8آپریشن البدر میں 1 اور 16اشتہاری مجرمان گرفتار،پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات سے1.05کلو گرام چرس،205لٹر دیسی شراب اور 50 لٹر لہن برآمدکر کے مقدمات درج کرلئے۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےمظفرگڑھ پولیس نے2عدد پسٹل،2 عدد برآمد کرکےملزمان گرفتارکرلیےاور مقدمات درج کرلیے۔
مظفرگڑھ پولیس نے عدالتی مفرور3اور مجرمان اشتہاریوں کو فرار کروانے کے جرم میں08 ملزمان اور 16مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا مزید آپریشن البدر میں 1ملزم کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اس موقع پرترجمان پولیس مظفر گڑھ شہبازظفر کا کہنا تھا کہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے . تمام شہریوں کی بلا تفریق جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ مظفرگڑھ پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔