مظفرگڑھ پولیس نے کامیاب کارروائی میں مغوی بچی کو بازیاب کرا لیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2019ء) مظفرگڑھ پولیس نے ایک کامیاب کاروائی میں مغوی بچی کو بازیاب کر لیا۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی زاہد محمود لغاری نے پولیس ٹیم کے ھمراہ 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئی12 سالہ مغویہ کو ملتان سے برامد کرالیا، مورخہ 19 مئی 2019 کو کوثر مائی نے اپنی کم عمر 12 سالہ بیٹی کے اغوا کے متعلق اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری طور مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان اور بچی کو ٹریس کرنے کا تحرک شروع کر دیا، ایس ایچ او روہیلانوالی نے پولیس ٹیم کے ھمراہ تفتیش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر لیا اور ملتان سے ملزمان کی محبوسگی میں 12 سالہ بچی کو بھی برامد کر لیا، پولیس کو دیکھتے ہی معصوم بچی زارو قطار روپڑی معصوم بچی کے والدین نے بچی کو بازیاب کرانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ معصوم بچی کا آج میڈیکل ٹیسٹ اور عدالت میں بیان کروائے جا رہے ہیں۔