مظفرگڑھ، نامعلوم افراد نے محنت کش کا پالتوگدھا ذبح کرڈالا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2019ء) نامعلوم افراد نے تھانے کے عقب میں رہائشی محنت کش کا پالتوگدھا ذبح کرڈالا، کھال اتارتے ہوئے لوگوں کے آجانے پر فرار، تفصیل کے مطابق تھانہ خان گڑھ کا عقبی رہائشی خادم حسین گدھا ریڑھی چلا کر گزراوقات کرتا تھا، نامعلوم افراد نے اس کا گدھا رات کو چوری کرلیا اور قریبی کھیتوں میں لیجا کر اس کو ذبح کرکے اس کی کھال اتار رہے تھے کہ وہاں سے گزرنے والے راہگیروں کے للکارنے پر نامعلوم ملزمان فررا ہو گئے۔