مظفرگڑھ پولیس نے ڈکیت گینگ سے لوٹے گئے 18 لاکھ روپے،7 موٹرسائیکل اور ایک کار برآمد کر لی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 جنوری2023ء) مظفرگڑھ پولیس نےڈکیت گینگ سے 18 لاکھ روپے، 7 موٹرسائیکل اور 20 لاکھ روپے مالیت کی آلٹو کار برآمد کر لی ہے، ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیت گینگ بلیک بیری سے بینکوں کے باہر بینکوں سے پیسے نکلوا کر جانے والے شہریوں سے لوٹے گئے 18 لاکھ روپے،7 موٹر سائیکل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی 20 لاکھ روپے مالیت کی آلٹو کار برآمد کر لی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی نے ڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول کے ہمراہ رقوم اور موٹر سائیکل مدعیان کے حوالے کر دی ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او احمد نواز شاہ نے اس موقع پر پولیس تھانہ سٹی کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مظفرگڑھ پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پولیس تھانہ سٹی نے نجی بینکوں کے باہر بنکوں سے پیسے نکلوا کر نکلنے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ بلیک بیری کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔