مظفرگڑھ ،کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،ایک شخص جاں بحق، 2 بھائی شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 فروری2023ء) مظفرگڑھ میں کار اورموٹرسائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 2 بھائی زخمی ہو گئے ۔

علی پور روڈ پر گنجے والی پل کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں لیاقت آباد خانگڑھ کا رہائشی 30 سالہ ایوب ولد مصطفیٰ ا موقع پر جاں بحق ہو گیا اور 24 سالہ راشد ولد عاشق اور اس کا 26 سالہ بھائی آصف ولد عاشق شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ شیٹ سے کور کرکے موقع پر موجود لواحقین کے حوالے کر دیا اور باقی دو زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔