مظفرگڑھ پریس کلب کے سالانہ انتخابا ت کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2019ء) مظفرگڑھ پریس کلب رجسٹرڈ مظفرگڑھ کے سالانہ انتخابات برائے 2019ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔اس سلسلہ میں جنرل اجلاس مورخہ سات جنوری 2019ء کو منعقد ہوگا ،انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 جنوری 2019ء کو جمع کرائے جائیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور واپسی بھی گیارہ جنوری کو ہوگی،جبکہ الیکشن مورخہ 15 جنوری 2019ء بروز بدھ ہوگا۔سالانہ فیس برائے تجدید ممبر شپ فیس مبلغ ایک ہزار روپے روپے 9جنوری تک جمع کرانا ہوگی، الیکشن میں حصہ لینے کیلئے فیس برائے صدر اور جنرل سیکریٹری 500 روپے،جبکہ دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کیلئے 200 روپے ہے۔ الیکشن کمیٹی سردار محمد اظہر ڈوگر (چیئرمین ) حاجی محمد عبدالسمیع خان،اور سید شبر حسن شاہ نقوی پر مشتمل ہے۔