مظفرگڑھ، بند کمرے میں انگیٹھی میں آگ جلا کر سونے سے 2 افراد دم گھٹ کر جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2023ء) مظفرگڑھ میں بند کمرے میں انگیٹھی میں آگ جلا کر سونے سے 2 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر مظفرگڑھ کے نواحی علاقے ہیڈ محمد والا کے قریب ایک پولٹری فارم کے سٹاف کےلئے بنائے گئے کمرے میں انگیٹھی میں آگ جلا کر سونے سے 2 افراد کمرے میں زہریلا دھواں بھر جانے سے جاں بحق ہو گئے،ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ کمرے میں سوئے ہوئے دونوں افراد صبح جاں بحق پائے گئے ہیں،پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کا آغاز کیا ۔

جاں بحق افراد کی شناخت 16 سالہ اسحاق ولد ابراہیم سکنہ شاہجمال مظفرگڑھ اور 27 سالہ غلام عباس ولد ممتاز احمد سکنہ ضلع ساہیوال کے ناموں سے ہوئی ہے