مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 جولائی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی موجودہ صورتحال کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہے۔یہ بات انہوں نے سیلاب کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے اداروں کے سیلاب سے متعلقہ پلان کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ دریا کے راستوں پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے، کمزور فلڈ بندوں او رپشتوں کی تعمیرو مرمت کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، سیلاب کی صورت میں قائم کئے گئے ریلیف کمیپوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ اپنے سٹاف اور حاضر مشینری کی فہرست مرتب کریں، ضلع کونسل کے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ پرائیویٹ کشتیوں اور ان کے ملاحوں، سیلابی علاقوں کی مساجد کے امام اور معززین علاقوں کی بھی فہرست مرتب کریں،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے محمد عرفان بتایا کہ سیلاب کی تازہ ترین صورت حال پر نظر رکھنے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں 24گھنٹے سیلاب تازہ صورتحال کے بارے میں معلومات لی اور دی جاسکتی ہیں، امدادی کارروائی کیلئے 1122متعدد بار مشقیں کرچکی ہے، وئیر ہاؤس میں موجود امدادی و ریلیف سامان کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں، ضروری سامان کی خریداری و فراہمی کیلئے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔