سلطان کالونی میں غازی نہر میں 60فٹ چوڑا شگاف پڑگیا ، فصلیں زیر آب آ گئیں

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 جولائی2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی علاقے سلطان کالونی میں اڈا ٹو آر کے قریب غازی نہر میں 60فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے وسیع علاقے پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل بھی اسی جگہ پر شگاف پڑا تھا جس سے فصلات کو بہت نقصان پہنچا تھا اب دوبارہ اسی جگہ شگاف پڑنے سے ر ہیسہی فصلیں بھی تباہ ہو گیی ہیں اور کاشتکاروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے انہوں نے کہا کہ بار بار شگاف پڑنے کی وجہ محکمہ آبپاشی اور با اثر زمینداروں کی مبینہ ملی بھگت سے ھونے والی پانی چوری ہے پانی چوری سے نہر کے کنارے کمزور ہونا شروع ہوتے جاتے ہیں اور بالآخر ٹوٹ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں ابھی سیلاب نہیں آیا لیکن محکمہ آبپاشی کی غفلت،کوتا ہی،نا ا ہلی اور مبینہ طور پر بااثر زمینداروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے پانی چوری کرانے کی وجہ سے ان کے علاقے میں 2 مرتبہ فلڈ آ چکا ہے جس نے ان کی معیشت تباہ کر دی ھے اور ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ھر ہر سال محکمہ آبپاشی کے افسران و اہلکاران نہروں کی بھل صفائی اور کنارے مضبوط کرنے کے نام پر کروڑوں روپے خوردبرد کر جاتے ہیں لیکن اصل صورتحال یہ ہے کہ نہر کا کنارہ ڈیڑھ ماہ میں دو مرتبہ ٹوٹ چکا ھے انہوں نے وزیر اعلی ا پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان کا نقصان محکمہ آبپاشی کی نا اھلی اور کرپشن کی وجہ سے ہووا ہے اس لئے حکومت ان کے نقصان کی تلافی کرے اور انھیں تباہ ہونے والی فصلات کا معاوضہ دیا جائے محکمہ آبپاشی کے زمہ واران کا کہنا ہے کہ شگاف پر کرنے کیلئے عملہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ موقع پر تا حال محکمہ آبپاشی کا کوئی اھلکار نہیں پہنچا۔