مظفرگڑھ میں بارشوں اورژالہ باری سے گندم کی فصل اور آموں کے باغات کو شدید نقصان

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اپریل2019ء) مظفرگڑھ میں گرشتہ تین یوم سے ھونے والی بارشوں اورژالہ باری سے گندم کی فصل اور آموں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ھے اس وقت جبکہ گندم کی فصل پک کر تیار ھو چکی تھی اور کسان کو اس کی محنت کا پھل ملنے ھی والا تھا شدید بارشوں اور ڑالہ باری کی ناگہانی آفت نے ان کی خوشیوں اور امیدوں کو خاک میں ملا دیا اور گندم کی تیار فصل کو تباہ کر دیا اس علاقے کی دوسری بڑی فصل آموں کی ھوتی ھے آم کے درختوں پر لگنے والی چھوٹی چھوٹی املیاں بھی ڑالہ باری کی وجہ سے گر گئی ھیں اور آموں کے باغات کو بھی بہت نقصان پہنچا ھے ضلع مظفرگڑھ کے کسان کو بارش اور ڑالہ باری کی ناگہانی آفت سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ھے اور وہ اس وقت بہت مایوسی کا شکار ھے انہوں نے حکومت سے ضلع مظفرگڑھ کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے اور کسانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔