مظفرگڑھ ,عوام فراڈ کمپنی سے ہوشیار رہیں، پولیس کا انتباہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 جولائی2019ء) مظفرگڑھ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک فراڈ کمپنی سے ہوشیار رہیں جو عام لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر لوٹ مار کرتی ہے وہ مختلف علاقوں میں اپنا نام ANTI CRIME INTELLIGENCE SERVICE (ACIS) استعمال کر کے اپنے آپ کو سرکاری ادارہ اور سرکاری ادارے کا ملازم ظاہر کرتے ہیں لہٰذا عوام ھوشیار اور خبردار رھیں کہ ایسی کسی سرکاری کمپنی کا وجود نہیں ہے اور اگر کوئی ان سے ایسی کمپنی میں نوکری دینے یا دلانے کیلئے پیسے مانگے تو مقامی پولیس کو اطلاع کریں۔