مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ شہر کے سیوریج نظام کو مرحلہ وار بحال کیا جارہا ہے جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جس سے شہر کی عوام کو سیور یج سے متعلق تمام مسائل حل ہونگے،گزشتہ رات مظفرگڑھ شہر میں مختلف مقامات پرسیوریج کے کھڑے پانی کے حوالے سے مسائل کاجائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے لگائے گئے ڈسپوزل پمپ کی جگہ مستقل بنیادوں پر بجلی کی موٹریں لگائی جائیں تاکہ نکاسی آپ کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جاسکے، ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے گرلز ڈکری کالج روڈ پر لگائے گئے ڈسپوزل پمپ کا بھی معائنہ کیا جہاں نواب ٹاؤ اور ملحقہ آبادیوں کا پانی ڈسپوزل پمپ سے نکالاجاتا ہے، نکاسی آپ کیلئے 42انچ کی سیوریج لائن موجود ہے جو 2014سے بند ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کئے کہ ایک ہفتے کے اندر سیوریج لائن کی صفائی کی جائے اور اس کو مکمل بحال کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے گرڈ اسٹیشن کے نزد لگا ڈسپوزل پمپ کا بھی معائنہ کیا جہاں نادر آباد، انعام آباد، چاہ مٹھو والہ کی آبادیوں کی سیوریج کا پانی کھڑا ہوتا ہے، ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کئے کہ ایک ہفتے کے اندر ڈسپوزل پمپس کو ختم کیا جائے اور بجلی کے ٹرانسفارمر لگوا کر مستقل طور پر بجلی کی موٹریں نصب کرائی جائیں، اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے قنوان چوک اورروالے والا کے علاقو ں کا بھی معائنہ کیا اور یہاں قائم ناجائز تجاوزات کو فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔