ضلع بھر کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جارہا ہے، ڈی پی او ندیم عباس

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 دسمبر2019ء) ضلع بھر کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جارہا ہے، ڈی پی او ندیم عباس نے کوٹ ادو میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جارہا ہے ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ دفتر ایس ڈی پی او میں کھلی کچہری کا انعقاد کروایا جہاں شہریوں کی کثیر تعداد کے ساتھ سول سوسائٹی اور تاجر برادری کے راہنماؤں نے بھی شرکت کی، کھلی کچہری میں شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس سے براہ راست ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ڈی پی او نے فوری طور ان تمام درخواستوں پر فوری کارروائی و انکوائریز کا حکم دیا، ڈی پی او ندیم عباس سے تاجر برادری کوٹ ادو کے راہنماؤں نے بھی ملاقات کی اور شہر کے مسائل کے بارے گفتگو کی، ڈی پی او ندیم عباس نے دھند کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے تمام گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگانے کی اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او کا تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مارکیٹس میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات لگانے اور پولیس کے موثر گشت کے حوالے بھرپور قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے جوان شہریوں کے جان مال عزت و آبرو کے تحفظ میں بر سرپیکارہیں۔