مظفرگڑھ تیز رفتاری کے باعث کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 21 اکتوبر2021ء) عباسی چوک پٹھان ہوٹل پر حادثہ، تیز رفتاری کے باعث کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، زخمی نوجوان کی خطیر رقم ریسکیو اہلکاروں نے لواحقین کے سپرد کر دی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید کے علاقے عباسی چوک میں پٹھان ہوٹل کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے احسن نامی موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اس کی ایک لاکھ پچیس ہزار کی رقم کو بھی محفوظ کر لیا اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا اور زخمی کی پوری رقم اس کے لواحقین کے سپرد کر دی  ،سول سوسائٹی اور شہریوں نے زخمی کی رقم کو محفوظ کرکے لواحقین کے سپرد کرنے پر ریسکیو انچارج عابد حسین اور دیگر ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ،حادثہ کار کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔