حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی کیلئے ترجیح بنیادون پر کام کررہی ہے، سید موسیٰ رضا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی کیلئے ترجیح بنیادون پر کام کررہی ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے، بروقت اقدامات سے ہی اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے، یہ بات انہوں نے ڈینگی سے بچاؤ و تدارک کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سراج احمد سمیت محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ امر تسلی بخش ہے کہ ضلع میں ڈینگی کا کوئی مریض رجسٹرنہیں ہوا ابھی تک جو کیس سامنے آئے ہیں وہ دوسرے اضلاع سے آئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی اپنی سرگرمیاں بروقت مکمل کریں اگر کسی دینگی مچھر کا لاروا ملتا ہے تو اس کی اطلاع محکمہ صحت کو دی جائے اور اگر کوئی مریض سامنے آتا ہے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ان کی دی جائے۔ اجلاس میں انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر سراج نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کی 10متشبہ مریض تھے ان میں سے صرف 4مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں،جن کا علاج اور نگرانی کی جارہی ہے۔