مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 ستمبر2019ء) مظفر گڑھ تا ہیڈ پنجند قاتل روڈ ڈبل نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند 90 کلومیٹر روڈ ڈبل روڈ نہ بن سکی اور یہ سڑک ایک رویہ ہے،جس سے روزانہ کی بنیاد پر پورے پاکستان کے دیگر شہروں کی طرف جانیوالی 17ہزار سے زائد ہیوی ،کمرشل گاڑیوں کا گزرنا معمول ہے، سڑک کی خستہ زار حالت اور بوسیدہ ہونے سے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔صدر مجلس شہریاں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس شاہراہ کو دو رویہ کرنے اور فنڈز ریلیز کرنے کی اپیل کی ہے۔