مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اکتوبر2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کے سر عام اسلحہ کی نمائش کے نوٹس پر ملزمان کوگرفتار کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود میں ملزمان کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے نوٹس لیکر فور ی گرفتاری کی ہدایت دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور نے کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تینوں ملزمان محمد رضا،عمران اور ذوالقرنین کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ویڈیو میں ملزمان نےسر عام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلایا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 1عدد کلاشنکوف 30بور اور 2 عدد پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،فوری کارروائی اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ڈی پی او نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔