مظفرگڑھ ، لاکھوں روپے مالیت کے بکرے چوری ، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم چور اعلی نسل کے لاکھوں روپے مالیت کے بکرے اور بکریاں چرا کر لے گئے۔ نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے روہیلانوالی کے موضع ماہڑہ غربی کے رہائشی مبشر حسین ولد ممتاز حسین کی اعلی نسل کی بکریاں اور بکرے نامعلوم چور رات گئےدیوار میں نقب لگا کر چرا کر لے گئے ہیں ۔ پولس نے موقع ملاحظہ کرنے کے بعد مبشر حسین کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔\378