مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر کا اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ کے ہمراہ شاہجمال میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے قائم تھڑے توڑ دئے گئےجبکہ ایک غیر قانونی بس اسٹینڈ سیل کردیاگیا۔سرکاری زمین پر قابضین سے زمین واگزار کراکے تجاوزات ختم کروادیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔