مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس کانوٹس،رپورٹ طلب

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 1 فروری 2014ء) مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی واقعے کی آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق آئی جی پنجاب کو 4 فروری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مظفرگڑھ میں پنچائیت کے فیصلے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔