مظفرگڑھ ، لڑکے نی5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ، ملزم گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ کے علاقے موضع علورڈ میں لڑکے نی5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ۔مظفرگڑھ کی مقامی پولیس کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے علاقے موضع علورڈ میں بچی ٹافیاں لینے کے لیے قریبی دکان پر گئی تھی جہاں 15 سالہ لڑکے نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی شناخت 15 سالہ اسامہ نامی لڑکے سے ہوئی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اسامہ کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درجکر لیا گیا جبکہ بچی کو طبی امداد کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کردیا ہے۔