مظفرگڑھ ، شراب فروش گرفتار، شراب برآمد ، مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جنوری2023ء) کوٹ ادو تھانہ سنانواں کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش کو گرفتارکرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی ہدایت پر،ایس ڈی پی او سنانواں ریاض حسین بخاری کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سنانواں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزم سلیم ڈہر سے 60 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس موقع پر پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا نا سور ہیں،کوٹ ادو پولیس ضلع بھر کو برائیوں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔