مظفرگڑھ،کوئلہ سے لدا ٹرک ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جنوری2023ء) کوئلہ سے لدا ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ ریسکیو1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر شہر کے مضافات میں انڈس ہسپتال کے قریب ہرنائی(بلوچستان)سے ملتان جانے والا کوئلہ سے لدا ٹرک ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک کی ٹینکی لیک ہونے سے اس کی ٹینکی سے ڈیزل لیک ہونے لگا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرروڈ سیفٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کی مدد سے ایریا کارڈن آف کر دیا اور روڈ پر پھیلے ہوئی ڈیزل پر مٹی ڈال دی اور سڑک کلیئر کرکے ٹریفک بحال کرا دی ۔