مظفرگڑھ ، شاہ جمال روڈ پر ہیڈ 76 کے مقام پر غازی گھاٹ نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 مئی2020ء)نہر سے نامعلوم خاتون کی ہاتھ پائوں بندھی لاش برآمد ،ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر ہیڈ 76 کے مقام پر غازی گھاٹ نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی ، ریسکیو زرائع کے مطابق نامعلوم خاتون کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو نہر سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے خاتون کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی ۔