مظفرگڑھ، تیزرفتار کار الٹنے سے بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 30 مئی2020ء) تیزرفتار کار الٹ جانے سے بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر کھنگن شمالی کے قریب تیزرفتار کار اسٹیئرنگ فری ہوجانے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے کار میں سوار بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی آیمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کار میں سوار میاں بیوی اور 4 سالہ بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔