مظفرگڑھ ، رنگ پور کی بستی جوانہ بنگلہ میں دریائے چناب لاش برآمد

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 مارچ2022ء) مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور کی بستی جوانہ بنگلہ میں دریائے چناب لاش برآمد۔ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر رنگ پور پوائنٹ سے  ایمبولینس کو جائےۓ حادثہ کی طرف روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا ۔ریسکیو سٹاف نے آن لوکیشن ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک نامعلوم شخص کی لاش جس کی عمر 50سال ہےدریا کے پانی کے اندر ہے۔

ریسکیو سٹاف نث  فوراً پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو دریائے چناب سے باہر نکالا اور ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرنے کے بعد پولیس کی نگرانی میں آ ر ایچ سی رنگ پور منتقل کر دی۔ پولیس تھانہ رنگ پور نے مقدمہ درج کر کے مزید معلومات کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔