عوام کو ماہ رمضان میں معیاری ،سستی اشیاء خورو نوش کی فراہمی کیلئے ضلع بھر 8رمضان بازار قائم کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق ضلع کی عوام کو ماہ رمضان میں معیاری اور سستی اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کیلئے ضلع بھر 8رمضان بازار قائم کئے جارہے ہیں، تحصیل مظفرگڑھ میں مظفر گڑھ شہر اور خانگڑہ میں رمضان بازار لگائے جائینگے۔

تحصیل کوٹ ادو میں کوٹ ادو شہر اور سنانواں میں رمضان بازار لگائے جائینگے، تحصیل جتوئی میں جتوئی شہر اور شہر سلطان میں رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ جبکہ تحصیل علی پور اور تحصیل چوک سرور شہید میں ایک ایک رمضان بازار لگایا جائے گا، تمام رمضان بازار31مارچ تک فعال کردئیے جائینگے۔