مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2019ء) ڈاکووں نے سرعام منڈا چوک قومی شاہراہ پر دوکانداروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔
خانگڑھ سے 5 کلومیٹر دور قومی شا ہراہ پر واقع منڈا چوک پر گزشتہ روز بعد نماز مغرب 3 نقاب پوش مسلح ڈاکو ؤں نے دھاوا بول دیا اور 2 موبائل شاپس سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے لوٹ لئے شور واویلا پر چوک میں دوکاندار اکٹھے ہوگئے جس پر ڈاکووں نے ہوائیفائرنگ شروع کر دی فائرنگ شروع ہوتے ہی دوکاندار خوفزدہ ہو گئے اور بھاگ کر اپنی جان بچائی تاجروں نے خانگڑھ پولیس کے خلاف ا حتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ناقص کارکردگی اور غفلت کی وجہ سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران علاقے میں ایک درجن سے زائد ڈکیتی کی واداتیں ہو چکی ہیں اعلی حکام نوٹس لیکر شہریوں اور دکانداروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔