مظفرگڑھ ،ْ پولیس نے 8 ماہ کے معصوم کو اغوا کرنے والی جعلی عاملہ اور عطائی ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اپریل2017ء) مظفرگڑھ میں پولیس نے 8 ماہ کے معصوم کو اغوا کرنے والی جعلی عاملہ اور عطائی ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او مظفرگڑھ کے مطابق جتوئی پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے اپنے آٹھ ماہ کے بچے کو اغوا کرنے کی درخواست دی درخواست میں متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ بچے کی والدہ دم کرانے کی خاطر بچے کو ایک عاملہ کے پاس لے کر گئی جس نے بچے کو بے ہوشی کی دوا دیتے ہوئے خاتون سے کہا کہ اس کا بچہ فوت ہوگیا ہیں جس پر خاتون نے اپنے بچے کی تدفین کیلئے ان سے لینا چاہا تو جعلی عاملہ نے انکار کردیا جس پر متاثرہ فیملی نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔جتوئی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 ماہ کے معصوم بچے کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے جعلی عاملہ اور عطائی ڈاکٹر سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ جعلی عاملہ میرے بچے کو فروخت کرنا چاہتی تھی