جعلی پیرنی نے4 ماہ کےبچے کوبے ہوشی کاٹیکہ لگاکر75 ہزارمیں فروخت کردیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔23اپریل2017ء) : مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں جعلی پیرنی نے4 ماہ کے بچے کوبے ہوشی کاٹیکہ لگاکر 75 ہزارمیں فروخت کردیا،جبکہ والدین سے کہا کہ بچہ اللہ کے پاس چلاگیاہے،گائے یا بچھڑا لے آؤ توبچہ دوبارہ زندہ ہوجائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس تھانہ جتوئی نے جعلی پیرنی سمیت 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےقانونی کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی انکوائری میں بات سامنے آئی ہے کہ تحصیل علی پور کا امام بخش نامی شخص اپنے 4 ماہ کے بیمار بچے عمرفاروق کو دم کروانے جھگی والا میں مسرت نامی پیرنی کے پاس گیا۔جعلی پیرنی نے بچے کودم کرنے کے بہانے یرغمال بنایا۔اور بے ہوشی کاانجیکشن لگاکربے اولاد ڈاکٹرکے ہاتھوں 75 ہزارمیں فروخت کردیا۔