مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کی مطابق ضلع مظفرگڑھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے فیز 3میں رجسٹریشن کی تاریخ 9مارچ سے بڑھا کر 16مارچ کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواہشمند افراد NAPHDAکی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، جو افراد آن لائن درخواست نہیں دے سکتے وہ اپنی متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بنائے گئے ہیلپ ڈیسک کو اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں تحصیل مظفرگڑھ اور تحصیل علی پور اس پروگرام میں شامل ہیں۔