مظفرگڑھ ،نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 فروری2023ء) مظفرگڑھ ،نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ شہر میں گنیش واہ نالہ کے قریب بستی گوری والا میں 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے سرکلر روڈ مظفرگڑھ شہر کے رہائشی 35 سالہ رکشہ ڈرائیور خلیل احمد ولد جلیل احمد کو ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر گولی مار کر زخمی کر دیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر قریبی ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ سے ایمبولینس روانہ کروا دی اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا، ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے پولیس کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔

 

پولیس تھانہ سول لائنز نے زخمی شخص کے بیان پر نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔