مظفرگڑھ ،موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ سڑک سے اتر گئی،3 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 فروری2022ء) موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ سڑک سے اتر گئی،3 افراد زخمی،ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں علی چوک  مسو شاہ پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ سڑک سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو اسٹیشن شہر سلطان  سے ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کروا دی۔

اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا،ایمبولینس سٹاف کے جائے حادثہ پر پہنچنے پر موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ دو شدید زخمی افراد کو وہاں پر پہلے سے موجود پولیس وین ہسپتال لے گئی ہے۔ پیچھے رہ جانے والے علی پور شہر کے رہائشی 40 سالہ جمیل حسین ولد غلام حسین زخمی کو ریسکیو ایمبولینس سٹاف نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی،  زخمی شخص نے ہسپتال منتقل ہو نے سے انکار کر دیا اور گھر چلا گیا۔