مظفرگڑھ ،محمد سلیم قریشی ضلعی بیت المال کمیٹی کے دوسری بار چیئرمین تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 دسمبر2022ء) پنجاب حکومت نے محمد سلیم قریشی کوضلعی بیت المال کمیٹی کا دوسری بار چیئرمین تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، واضح رہے کہ محمد سلیم قریشی اس سے قبل بھی چیئرمین بیت المال کی زمہ واریاں نبھاتے رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیت المال ضلع مظفرگڑھ کی طرف سے مستحق افراد کے ساتھ اچھا سلوک رکھا جائے گا اور ان کے عزت وقار کا بھرپور خیال رکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مستحق افراد کی میرٹ پر مالی امداد جاری رکھی جائے گی۔