مظفرگڑھ،دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق،2 بہنوں سمیت 3 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2022ء) دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق،2 بہنوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر اڈہ خدائی کے قریب دو موٹر سائیکل تیزرفتاری کی بناء پر آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چوک قریشی ڈیرہ غازیخان روڈ مظفرگڑھ کا رہائشی 20 سالہ عاطف ولد سعید موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ٹھیہڑی اڈہ مظفرگڑھ جھنگ روڈ کی رہائشی20 سالہ سانیا دختر اللہ یار،18 سالہ علیشا دختر اللہ یار اور 20 سالہ فہد ولد عاشق شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے دو ذخمی لڑکیوں اور ایک لڑکے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مزید علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ جاں بحق لڑکے کی نعش کو پولیس تھانہ رنگپور نے قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے،حادثے میں زخمی ہونے والی دونوں لڑکیاں سگی بہنیں ہیں۔