مظفرگڑھ۔ یکم جنوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی جام سجاد نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔ایس ایچ او نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ مشیات فروشوں اقبال حسین، محمد ندیم اور محمد سلیمان کو گرفتار کرکے 3 کلو 300 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ گرفتار ہونیوالے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔