مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 فروری2023ء) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ ملک مسعود ندیم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سیکرٹری ایجوکیشن کے ویژن کے مطابق امتحانی ایمرجنسی کے تحت طلباء کے موک ٹیسٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ نے ڈپٹی ڈی ای او مظفرگڑھ شاہد محمود سیال اور نیاز حسین کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول بستی درگھ خان گڑھ کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول و ضلعی صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی نے انہیں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکول میں محکمہ تعلیم کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں طلبہ سے موک ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ نہ صرف ان کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے بلکہ اس سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں ۔